مقبوضہ جموں و کشمیر

نریندر مودی خطے میں دہشت گردی میں ملوث ہے ،مشعال ملک

فیصل آباد 21ستمبر (کے ایم ایس)
وزیرِ اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خطے میں دہشت گردی میں ملوث ہیں اور خالصتان تحریک کے رہنماء ہردیپ سنگھ کے کینیڈا میں قتل سے بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کا بھیانک چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشعال ملک نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بھی بھارت کی دہشت گردی کی سرگرمیاں جاری ہیں اور آسٹریلیا اور یورپ میں سکھ برادری کو ہراساں کیا جارہا ہے جبکہ ہندوتوا تنظیم آر ایس ایس نے بھارت میں کئی گوردواروں اور گرجا گھروں کو نذر آتش کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ نریندر مودی کی ایما پربھارت میں مسجدوں کو شہید کیا گیا، عبادتگاہوں کی بے حرمتی کی گئی، بھارت کی دہشت گرد ی کی کارروائیاں کوئی نئی بات نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کوخطے میں بھارت کی دہشت گردی کا نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہی ہیں۔ مشعال ملک نے مزید کہاکہ بھارتی نیوی کا کمانڈر کلبھوشن کراچی، پنجاب اور فاٹا سمیت مختلف علاقوں میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے گزشتہ75 سال سے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button