مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر میں دستی بم کے حملے میں ایک بھارتی پولیس اہلکار زخمی

سرینگر 18فروری (کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں آج سرینگر میں نامعلوم مسلح افراد کے دستی بم کے ایک حملے میں ایک بھارتی پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے سرینگر کے علاقے خواجہ بازار میں بھارتی پولیس اور سینٹرل ریزروپولیس فورس کی ایک مشترکہ ٹیم پر دستی بم سے حملہ کیا جس میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔دھماکے میں دو دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ حملے کے فورا بعد بھارتی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button