مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:طویل بھارتی قبضہ خود کشیوں میں اضافے کا باعث

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں شہریوں اور علاقے میں تعینات قابض بھارتی فورسز اہلکاروں میں خودکشیوں کے رحجان میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق طویل غیر قانونی بھارتی قبضہ نہ صرف کشمیریوں بلکہ بھارتی فورسز اہلکاروں کیلئے بھی شدید نفسیاتی مسائل کا سبب ہے ۔ گزشتہ روز( منگل ) خودکشی کی روک تھام کا عالمی دن منایاگیا۔ اس موقع پر سول سوسائٹی سوپور اور سرینگر کے میڈیکل کالج بمنہ میں تقریبات کا اہتمام کیاگیا۔ تقریبات کا مقصد کشمیر میں ذہنی صحت سے متعلق آگاہی اور خودکشی کی روک تھام کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔
سول سوسائٹی سوپور کے چیئرمین عاشق حسین ذکی نے خودکشی کے خیالات سے متعلق انتباہی علامات اور ان علامات کا جلد پتہ لگانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر فرد چوکس رہ کر اور ضرورت مندوں کی مدد کر کے خودکشی کو روکنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
میڈیکل کالج بمنہ میں ماہرین نے ذہنی صحت کو متاثر کرنے والے مختلف عوامل پر بحث کی۔
یا د رہے عالمی میڈیا میں بھی ایسی رپورٹس شائع ہوتی رہتی ہیں جن میں کہا جا رہا ہے کہ مودی حکومت کی ظالمانہ پالیسیاں بھارتی فوجیوں میں خود کشی کاباعث بن رہی ہیں۔کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی چھٹی نہ ملے اور تھکا دینے والی جنگ سے ذہنی دباﺅ کا شکار ہو کر خودکشی کررہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button