مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: مسلمانوں نے کشمیری پنڈت کی آخری رسومات ادا کر دیں

سرینگر 18 فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںمسلمانوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کامثالی مظاہرہ کرتے ہوئے آج جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں ایک کشمیری پنڈت کی آخری رسومات ادا کردیں۔
ضلع میں مٹن کے علاقے اکورا کے رہائشی نند لال شرما مختصر علالت کے بعد جمعہ کی صبح انتقال کر گئے۔ وہ محکمہ تعلیم میں سکول ہیڈ ماسٹر تھے۔ان کی موت کی خبر پھیلتے ہی ان کے مسلمان پڑوسیوں نے لکڑی کا بندوبست کیا اور ان کی آخری رسومات ادا کیں۔ ایک مقامی شخص غلام محمد نے بتایا کہ ہمیں لگتا ہے کہ ہم نے کوئی اپناکھو دیا ہے۔ وہ بالکل میرے بڑے بھائی کی طرح تھے اور میں کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے ان سے مشورے لیتا تھا۔ایک اور مقامی شخص گلزار احمد نے بتایاکہ اپنے ہمسایوںکی مدد کرنا،چاہے ان کا مذہب کوئی بھی ہو، ہمارا فرض ہے جو ہم نے ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے ایک عزیز دوست کھو دیا ہے جو اچھے اور برے وقت میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button