مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت کے پاس مقبوضہ کشمیر کی ریاستی شناخت کی بحالی میں مزیدتاخیر کا کوئی جواز نہیں ،حمید قرہ

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں کانگریس کے صدر طارق حمید قرہ نے جموں وکشمیر کی ریاستی شناخت کی مکمل بحالی کا مطالبہ کیا ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی جزوی یا مشروط اقدامات کو مسترد کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابقطارق حمید قرہ نے سری نگر میں ایک بیان میں، کہا کہ ہم جموں وکشمیر کی مکمل ریاستی حیثیت کی بحالی چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام اور کانگریس پارٹی دونوںکیلئے عارضی اقدامات ناقابل قبول ہیں جن کے تحت اہم محکمے بھارتی حکومت کے ماتحت رہیں۔انہوں نے ریاستی حیثیت کی بحالی میں طویل تاخیر پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ بھارتی حکومت پارلیمنٹ میں وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سمیت اعلی عہدیداروں کی طرف سے یقین دہانیوں کے باوجودکشمیری عوام سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے۔ حمیدقرہ نے کہاکہ جموں وکشمیر کی ریاستی شناخت کی بحالی کا مطالبہ سیاسی تقسیم سے بالاتر ہے اور مودی حکومت کے پاس اس سلسلے میں مزید تاخیر کا کوئی اخلاقی، قانونی یا آئینی جواز نہیں ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button