مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی نے جموں و کشمیر کے لوگوں سے کئے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی : پینتھرس پارٹی

جموں16جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں نیشنل پینتھرس پارٹی کے صدر ولکشن سنگھ نے کہا ہے کہ بی جے پی جموں و کشمیر کے لوگوں سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے۔
جموں و کشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی کا ایک اجلاس پارٹی دفتر گاندھی نگر جموں میں اس کے صدر ولکشن سنگھ کی صدارت میں ہوا۔پارٹی کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے صدر ولکشن سنگھ نے کہا کہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ تکلیف میں ہیں اور بی جے پی آگ پر تیل ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت وہی ہٹ دھرمی والا رویہ دکھا رہی ہے جس کا مظاہرہ کانگریس نے اس وقت کیا جب وہ اقتدار میں تھی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا بھی وہی حشر ہوگا جو کانگریس کا ہوا ہے۔این پی پی لیڈر نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں بے روزگاری غیر معمولی شرح سے بڑھ رہی ہے۔

متعلقہ مواد

Leave a Reply

Back to top button
%d