مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر کے کئی علاقوں میں اب بھی انٹرنیٹ سروسز بند رہتی ہیں

سرینگر 21 فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر کے کئی علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسز بدستور معطل رہتی ہیں۔
سرینگر کے رعناواری، صفا کدل، نوہٹہ جیسے کئی علاقوں میں لوگ اب بھی موبائل انٹرنیٹ سروس سے محروم ہیں۔چار ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے جب سے لوگوں کو موبائل انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کا سامنا ہے اور لوگ خاص کر کاروباری طبقے اور طلباءکو پریشانی کا سامنا ہے۔ سرینگر کے علاقے ریناواری کے رہائشی اشفاق احمد نے بتایاکہ زیادہ تر ائرٹیل اور ووڈافون کی سروسزمیں انٹرنیٹ معطل رہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کبھی کبھی Jio کی سروس کام کرتی ہے لیکن وہ بھی اکثرمتاثر رہتی ہیں۔یہ سلسلہ اکتوبر 2021 میں شروع ہوا جب پولیس نے سرینگر میں موٹر سائیکلوں کو بڑے پیمانے پر ضبط کیا اور پھر دن کے اوقات میں دو بار انٹرنیٹ بند کر دیا۔انٹرنیٹ سروسز ابتدائی طور پر صبح 7 بجے سے 11 بجے تک اور پھر سہ پہر 3 بجے سے رات 10 بجے تک مستقل طور پر معطل رہتی تھیں۔ اب یہ ایک وقت میں چھ گھنٹے سے زیادہ وقت تک بند رہتی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button