مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:گزشتہ سال کالے قانون یو اے پی اے کے تحت 289مقدمات درج کئے گئے

سرینگر26 اگست (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ سال غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ( یو اے پی اے )کے تحت 289مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کرائم گزٹ2021 میں انکشاف کیاگیا ہے کہ کالے قانون یو اے پی اے کے تحت درج کئے گئے 289مقدمات میں سے 241کیس وادی کشمیر میں اور 48جموں خطے میں درج کیے گئے ہیں۔ 2020میں مقبوضہ کشمیر میں کالے قانون یو اے پی اے کے تحت 286مقدمات درج کیے گئے تھے۔بھارتی قابض انتظامیہ اس کالے قانون کو مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی سے وابستہ لوگوں کو حراست میں لینے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔05اگست 2019کو مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخی کے بعد سے آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کا استعمال تیز کر دیاگیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button