مقبوضہ جموں و کشمیر

ہندو بلوائیوں کا حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی طالبہ کے بھائی پر وحشیانہ تشدد

بنگلورو 22 فروری (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر اڈوپی میں مسلم طالبات کے حجاب پر عائد پابندی کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرنے والی مسلم طالبہ کے والد کے ہوٹل پر ہندو انتہاپسندوں نے حملہ کر کے طالبہ کے بھائی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اڈوپی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس این وشنووردھن نے انگریزی اخبار ”دا ہندو”کوبتایا ہے کہ کرناٹک ہائی کورٹ سے رجوع کرنے والی چھ میں سے ایک مسلم طالبہ شفا کے والد کے ہوٹل پر ایک ہندو انتہا پسندوں نے پتھرائو کیااوراس کے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پتھرائو سے ہوٹل کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔
ادھر متاثرہ طالبہ شفا نے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ ہندو بلوائیوں نے ان کے والد کے ہوٹل پر حملے کیا اور اس کے بھائی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا کیونکہ وہ حجاب کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہیں جو کہ ان کا حق ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ہندو بلوائیوں کی طرف سے ہماری پراپرٹی کو بھی نقصان پہنچایا گیا؟ کیوں؟ کیا میں اپنا حق نہیں مانگ سکتی؟ بلوائیوں کا اگلا نشانہ کون ہوگا؟’شفا نے پولیس سے حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کی مطالبہ بھی کیا ہے ۔
خیال رہے کہ کرناٹک کے اسکولوں میں طالبات کے حجاب پرپابندی کے خلاف شفا سمیت چھ مسلم طالبات نے کرناٹک ہائی کورٹ میں عرضداشت دائر کی اور یہ مقدمہ ابھی عدالت میں زیر سماعت ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button