مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر:دستی بم کے حملے میں بھارتی پولیس اہلکار ، شہری زخمی

 

سرینگر10 نومبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں دستی بم کے ایک حملے میں بھارتی پولیس کا ایک اہلکار اور ایک شہری زخمی ہو گئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نامعلوم افراد نے سرینگر کے علاقے عید گاہ میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی161ویں بٹالین کے کیمپ کی طرف دستی بم پھینکاجو سڑک پر جا پھٹاجسکے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری زخمی ہو گئے۔ زخمی شہری کی شناخت اعجاز احمد بٹ کے طورپر ہوئی ہے۔بھارتی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاشی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button