مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر:یوسف تاریگامی کا گاندر بل میں نوجوان کی خود سوزی کی کوشش پر اظہار تشویش

سرینگر 23 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میںکمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسٹ) سی پی آئی ایم کے رہنما محمدیوسف تاریگامی نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندر بل میںایک عمارت کو منہدم کیے جانے کے خلاف نوجوان کی خود سوزی کی کوشش پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
محمد یوسف تاریگامی نے ایک بیان میں کہاکہ جب عمارت تعمیر کی جارہی تھی تو اُس وقت انتظامیہ کہاں تھی ۔ انہوںنے کہا کہ جس زمین پر عمارت تعمیر کی گی ہے وہ کئی دہائیوںسے خاندان کی زیر کاشت ہے اور جس پرھے لکھے بے روز گار نوجوان نے خود سوزی کرنا چاہی وہ اپنا کاروبار کرنے کا سوچ رہا تھا اور جب وہ عمارت بنا رہاتھا تو کسی نے اعتراض نہیںکیا۔ تاریگامی نے کہا کہ جب تعمیر مکمل ہو گئی تو پولیس ،محکمہ آبپاشی اور فلڈکنٹرول پر مشتمل ایک ٹیم انکی نو تعمیر شدہ عمارت گرانے پہنچی۔ سی پی آئی ایم کے رہنما نے خود سوزی کے بہیمانہ واقعے کی ویڈیو نے حکومت کی نئی اراضی پالیسی کے حوالے سے لوگوں کی بے چینی میں اضافہ کردیا ہے۔ انہوںنے افسوسناک واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
یا د رہے کہ ضلع گاندر بل میں24سالہ عامر احمد نے خود کو اس وقت آگ لگا لی تھی جب بھارتی پولیس اور محکمہ آبپاشی کے حکام ضلع کے علاقے ہرن میں اسکاکمپلیکس گرانے کیلئے پہنچی ۔ سوشل میڈیا پر وائرل واقعے کی ویڈیومیں شعلوں میںلپٹے نوجوان کو کمپلیکس کی چھت پردیکھا جاسکتاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button