مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر جموں شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ اور برف باری کی وجہ سے بند

سرینگر 23 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںوادی کشمیر کو بیرون دنیا سے ملانے والی واحد سری نگر جموں شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ اور برف باری کے باعث بند ہو گئی ہے۔
سرینگر میں محکمہ ٹریفک کے ایک افسر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ سرینگرجموں شاہراہ کو کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور قاضی گنڈبانہال سرنگ کے ارد گرد برف جمع ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کم از کم تین سو ٹرکوں سمیت سینکڑوں گاڑیاں صرف بانہال میں ہی پھنسی ہوئی ہیں۔مغل روڈ جو وادی کشمیر کوجموں خطے کے پونچھ اور راجوری اضلاع سے ملاتی ہے پیر کی گلی کے علاقے میں برف جمع ہونے کے باعث گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button