مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ وادی کشمیر کے جنوبی علاقوں میں برفباری

سرینگر: بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر کے جنوبی علاقوں میں ہلکی برف باری شروع ہو گئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کولگام، قاضی گنڈ، کوکرناگ، اچھہ بل ، اسلام آباد، شوپیاں ، جواہر ٹنل اور دیگر جنوبی علاقوں میں برفباری کی اطلاعات ہیں۔ محکمہ موسمیات نے علاقے کے بالائی علاقوں سمیت میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
حکام نے رہائشیوں خاص طور پر پہاڑی اور دیہی علاقوں کے مکینوں کوبرفباری کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے
اہم گزرگاہوں اور اونچے مقامات پر سخت برفانی حالات کی وجہ سے سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو بھی ٹریفک اور موسم سے متعلق سرکاری ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔KMS-08/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button