انسانی حقوق

کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری چاہتے ہیں

اسلام آباد: غیر قانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کے عوام اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کیلئے اقوام متحدہ کی زیر نگرانی آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرسکیں۔
کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں میں کشمیریوں کو اپنے مستقبل کافیصلہ خود کرنے کا حق دیاگیاہے ۔تاہم کشمیری آج بھی کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود استصواب رائے سے متعلق عالمی ادارے کی قراردادوں پر عمل درآمد کے منتظر ہیں۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت استصواب رائے دیرینہ تنازعہ کشمیرکا واحد قابل عمل حل ہے۔تاہم پورٹ میں افسوس ظاہر کیاگیاہے کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے رائے شماری کا مطالبہ کرنے پر وحشیانہ بھارتی مظالم کا سامنا ہے ۔رپورٹ میں مزیدکہا گیا کہ دیرینہ حل طلب مسئلہ کشمیر کی وجہ سے کشمیریوں کے لیے بے پناہ مصائب اورمشکلات کا سامنا ہے اور وہ بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مودی حکومت وحشیانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کرسکتی ۔رپورٹ میں مزیدکہاگیاہے کہ بھارت جموں و کشمیر میں رائے شماری کرانے سے انکار کر کے کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کامرتکب ہو رہا ہے۔ بھارت کوجموں و کشمیر میں رائے شماری کرنے سے متعلق اپنے وعدوں سے مکرنے پر جوابدہ بنایاجانا چاہیے۔ رپورٹ میں واضح کیاگیاہے کہ حل طلب تنازعہ کشمیر جنوبی ایشیا میں کشیدگی کی بڑی وجہ ہے اورعالمی برادری کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا اہم کردار ادا کرناچاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button