بھارت

ہماچل پردیش : کشمیری تاجروں پر ہندوتوا بلوائیوں کا وحشیانہ تشدد

سرینگر: بھارت بھر میں کشمیری تاجروں اور طلباء کے خلاف پر تشدد واقعات کاسلسلہ جاری ہیں اور ایک تازہ واقعے میں ریاست ہماچل پردیش میں شال بیچنے والے کشمیری تاجروں کو ہندوتو ا بلوائیوں نے وحشیانہ تشددکا نشانہ بنایا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے اس صورتحال پرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماچل پردیش کے ضلع بلاس پور میں کشمیری تاجروں کے پاس اپنے کاروبار سے متعلق تمام ضروری دستاویزات ہونے کے باوجود وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہاکہ بلاس پور میں کشمیری شال بیچنے والوں کو ہندو انتہاپسند گروپ مسلسل ہراساں اورتشدد کا نشانہ بنارہے ہیں اور انہیں دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ یہ اس طرح کا تیسرا واقعہ ہے، جس سے کشمیریوں کے خلاف بھارت بھر میں رواں امتیازی سلوک کے ایک پریشان کن اور جاری رجحان کی نشاندہی ہوتی ہے۔ محبوبہ مفتی نے بھارت میں کشمیری تاجروں کے تحفظ اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مقبوضہ جموں و کشمیراور ہماچل پردیش دونوں کے وزرائے اعلی سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button