بھارت

بھارت : کسانوں کا اپنے مطالبات کے حق میں 30کو پوراپنجاب بند کرنے کا اعلان

نئی دلی: بھارت میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے کسانوں نے 30 دسمبر کو پوراپنجاب بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کسان مزدور سنگھرش کمیٹی کے لیڈر سرون سنگھ پندھیر نے کہاہے کہ30 دسمبر کو صبح 7 بجے سے شام 4 بجے تک پنجاب بند کا اعلان کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ انہیں ہڑتال کیلئے کئی انجمنوں اور گروپوں کی حمایت حاصل ہے۔اس روز پنجاب کے سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیں گے اور سڑکوں پر گاڑیوں اور ریل کی آمد و رفت بھی معطل رہے گی۔ سرون سنگھ پندھیر نے نوجوانوں اور پنجاب کے عوام سے اپیل کیا کہ وہ ہڑتال کو کامیاب بنانے کی کوشش کریں۔انہوں نے کہاکہ یہ ہڑتال کسانوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی لڑائی کیلئے ہے۔ ہم پورے پنجاب اور خاص طور سے نوجونوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھرپورشرکت کے ذریعے ہڑتال کی کال کو کامیاب بنائیں۔انہوںنے مزیدکہاکہ ہڑتال کے دوران عوامی سہولیات اور ایمرجنسی خدمات جاری رہیں گی ۔
واضح رہے کہ بھارت میں کسان اپنے مطالبات کے حق میں طویل عرصے سے احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ پنجاب اور ہریانہ کے درمیان شمبھو اور کھنوری بارڈر پر کسان لیڈر جگجیت سنگھ کی قیادت میں سنیوکت کسان مورچہ کی قیادت تامرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھی ہوئی ہے ۔ ہڑتال میں شامل لوگوں اپنے مطالبات کے حق میں اپنی زندگیاںدائوپر لگا رہی ہیں اور کئی دن کی بھوک ہڑتال کی وجہ سے انکی حالت غیر ہونا شروع ہو گئی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button