محاصرے اور تلاشی
مقبوضہ جموں وکشمیر: بھارتی فورسز کیطرف سے محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری
جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے مختلف اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں نے جموں خطے کے اضلاع کشتواڑ، پونچھ ، راجوری ، ادھمپور جبکہ وادی کشمیر کے کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ اور دیگر اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ قابض بھارتی اہلکارگھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو سخت ہراساں اور گھریلو اشیاءکی توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔
بے لگام بھارتی اہلکار لوگوں کو شدید ٹھنڈمیں گھروں سے باہر گھنٹوں کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور کرتے ہیں۔ بھارتی فورسز کی ان ظالمانہ کارروائیوں کا واحد مقصد کشمیریوں کو غیر قانونی بھارتی قبضے کی چیلنج کرنے کی پاداش میں سزا دینا ہے۔