بی جے پی حکومت کو غریبوں کی نہیں سرمایہ داروں کی فکر ہے، پرینکاگاندھی
امیٹھی 24 فروری (کے ایم ایس)انڈین نیشنل کانگریس کی جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کی ذمہ دار ہے جسے غریبوں کی نہیں بلکہ صرف سرمایہ داروں کی فکر ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پرینکا گاندھی نے ریاست اتر پریش کے قصبے امیٹھی میں ایک انتخابی ریلی کے دوران کہا کہ بی جے پی کی حکومت ہوئے ہوتے اترپردیش میں بیروزگاری ایک بڑا مسئلہ بن گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کیوجہ سے چھوٹے روزگار بند ہو گئے ہیںجسکا سیدھا اثر عام لوگوںپر پڑ رہا ہے ۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت نے کسانوںکا برا حال کر دیا ہے اور وہ کھا د کیلئے لائنوں میں کھڑے کھڑے مر رہے ہیں اور خود کشیان کررہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ سرمایہ داروں کی فکر کرنے والی بی جے پی حکومت نے غریبوںکی مالی حالت کی بہتری کیلئے کوئی کام نہیں کیا۔