مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت کے نئے اراضی قانون کے خلاف راجوری میں احتجاجی مظاہرہ

جموں16جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں لوگوں نے مودی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
راجوری کے علاقوں منکوٹے، سدھیال، ٹھنڈیکسی اورنینگا ناڑ کے لوگوں نے مودی حکومت کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور نئے اراضی قانون کے ساتھ ساتھ منریگا مزدوروں کی روزانہ حاضری کے نظام کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی مظاہرہ منکوٹ میں کیاگیا اور اس کی قیادت آزاد سیاسی رہنما یوگیش شرما کر رہے تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے قابض انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔ان کا کہنا تھا کہ نئے اراضی قانون سے جموں و کشمیر کے لاکھوں خاندان بے گھر ہو جائیں گے انہوں نے کہاکہ نوٹس ملنے کی وجہ سے غریب خاندانوں کی راتوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ قانون کو فوری طور پرواپس لیا جائے اور غریب خاندانوں کو ریلیف دیا جائے اور ان لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے جو لینڈ مافیا چلا رہے ہیں۔انہوں نے منریگا مزدوروں کے یومیہ حاضری کے نظام کو منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹ قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ حاضری کے اس ناقص نظام کو ختم کیا جائے۔انہوں نے کہا ہمیں خدشہ ہے کہ اراضی کا یہ نیا قانون ایک بڑے تنازعے کی شکل اختیارکر سکتا ہے کیونکہ سماج کے تمام طبقات میں حکومت کے اس اقدام پر ناراضگی پائی جاتی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button