مقبوضہ جموں و کشمیر
کرناٹک: ہائیکورٹ نے حجاب پر پابندی کے خلاف عرضداشتوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا
بنگلوروفروری 26 (کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک کی ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف دائر عرضداشتوں پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق درخواست گزاروں کے وکیل وائی ایچ میوچالا نے دلیل دی کہ ہڈ سکارف کپڑے کا ایک ٹکڑا ہے جس سے سر کو ڈھانپا جاتا ہے نہ کہ چہرے کو لہذا اسے استعمال کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ ایساکرنے سے روکنا درست نہیں۔ جمعرات کو سماعت کے دسویں روز تین ججوں کے بنچ نے ان وکلا کے دلائل کو سنا جنہوں نے حجاب کے حق میں دلائل دیے۔ سینئر وکیل اے ایم ڈار نے قرآن پاک کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حجاب مسلمان لڑکیوں کیلئے زندگی او ر موت کا سوال ہے۔