مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر تیزی سے نوآبادیاتی ریاست بنتی جا رہی ہے: ریڈ فش میڈیا
برلن 07 فروری (کے ایم ایس) ذرائع ابلاغ کے ایک بین الاقوامی ڈیجیٹل ادارے ریڈ فش میڈیا نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر ایک نیا فلسطین بننے جارہا ہے جو تیزی سے ایک نوآبادیاتی ریاست بنتی جا رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برلن میں قائم ڈیجیٹل ویڈیو آرگنائزیشن ریڈ فش میڈیا نے جمعہ کو جموں و کشمیر پر ایک نئی دستاویزی فلم کا ٹریلر ٹویٹ کیا جس میں مقبوضہ علاقے کے بارے میں بتایا گیاہے کہ یہ تیزی سے ایک نوآبادیاتی ریاست بنتی جارہی ہے۔ ویڈیو کا عنوان” کشمیر: ایک اور فلسطین“ ہے اوریہ 11 فروری کو نشر ہوگی۔Redfish کو اگست 2020 میں ٹویٹر پرروس سے منسلک میڈیاادارے کے طور پرمتعارف کرایا گیاہے۔تاہم Redfishنے دعویٰ کیاہے کہ ہمارا ادارہ مظلوموں کی نمائندگی کرتا ہے۔