مقبوضہ جموں و کشمیر

غلام احمد گلزارکی گرفتار ی کشمیریوں کو ان کی قیادت سے محروم کرنے کی گہری سازش کا حصہ ہے: مولوی بشیر احمد

پی اے جی ڈی کے وائٹ پیپر میںدفعہ 370 کی منسوخی کے حوالے سے بی جے پی کے دعوے بے نقاب
سرینگر 27 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری مولوی بشیر احمد عرفانی نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزار کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کشمیریوں کو ان کی حقیقی سیاسی قیادت سے محروم کرنے کی گہری سازش کا حصہ قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مولوی بشیر احمد عرفانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت ایک سفاک جارح ملک ہے جوتنازعہ کشمیر کے حل کے تمام پرامن ذرائع کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی کی قیادت میں فسطائی بھارتی حکومت نے تقریباً تمام حریت قیادت کو جیلوں میں بند کرکے جموں و کشمیر کو ایک خوبصورت جیل میں تبدیل کردیا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ریاستی جبر کئی گنا بڑھ گیا ہے جس کو لفظوں میںبیان نہیں کیا جاسکتا۔حریت رہنما نے کہا کہ کشمیری عوام کو منظم انداز میں بے اختیاربناناایک مسلسل عمل ہے جس کے نتیجے میں ادارہ جاتی ٹوٹ پھوٹ ہوئی ہے۔
بھارتی پولیس نے گزشتہ روز غلام احمد گلزار کو سرینگر میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران گرفتار کر کے شہر کے بٹہ مالو تھانے منتقل کر دیا۔
دریں اثناءپیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن نے اگست 2019 میں مودی حکومت کی طرف سے دفعہ370 کی منسوخی پر ایک وائٹ پیپر جاری کیا ہے جس میں بی جے پی کے دعوو¿ں کو بے نقاب کیا گیاہے۔ ” جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ اور دھوکہ دہی“ کے عنوان سے جاری وائٹ پیپر میں ری آرگنائزیشن ایکٹ کو چیلنج کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ دفعہ 370 کو واپس لینا غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام تھا۔ وائٹ پیپر میں کہا گیا کہ 5 اگست 2019 کو جو کچھ بھی ہوا وہ طاقت کے بل پر کیا گیا اور مودی حکومت یہ جان لے کہ کشمیری اسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن نے بھارتی پارلیمنٹ، بھارت کی سیکولر جمہوری جماعتوں اور سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ فعہ 370 کی منسوخی کے سنگین نتائج کا ادراک کریں۔
ادھر خصوصی عدالت نے ”دی کشمیر والا“ کے ایڈیٹر فہد شاہ کو 22 دن کی حراست کے بعد عبوری ضمانت دے دی۔ تاہم پولیس نے انہیں ایک اورجھوٹے مقدمے میں گرفتار کر کے شوپیاں کے امام صاحب تھانے میں بند کر دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button