مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:تارزو سوپورکے رہائشیوں کا قابض انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

sopore2

سرینگر 28 فروری (کے ایم ایس)غیر قانونی طوپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع بارہمولہ میں سوپور کے علاقے تارزو کے مکینوں نے بجلی کی مسلسل بندش پر اتوار کی رات کوقابض انتظامیہ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں نصب ایک ٹرانسفارمر ایک ماہ میں کم از کم 5 بار خراب ہواجس کوٹھیک کرنے کے لئے اب تک ہم ہزاروں روپے خرچ کر چکے ہیں اوروہ پھر بھی ٹھیک نہیں ہورہا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں خراب ٹرانسفارمر کی جگہ نیا ٹرانسفارمر نہیں دیا جارہا۔ انہوں نے کہاکہ ہم ہر مہینے تقریباً چار سے پانچ بار ٹرانسفارمر ٹھیک کرتے ہیں، اب ہم تھک چکے ہیں۔مکینوں نے کہاکہ وہ متعدد بار متعلقہ حکام کو آگاہ کر چکے ہیں لیکن ٹرانسفارمر کو تبدیل کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ جب تک ہمیں ٹرانسفارمر نہیں دیا جاتا ہم احتجاج ختم نہیں کریں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button