مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کی جھوٹی خبروں کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا ہے: عاصم افتخار

اسلام آباد یکم فروری (کے ایم ایس) دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہاہے کہ بھارت جھوٹی خبروں کے ذریعے پاکستان کے خلاف بڑے پیمانے پر غلط معلومات کی مہم چلا رہا ہے جس میں امریکہ میں سردار مسعود کی بطور سفیر تقرری بھی شامل ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے یہ بات سردار مسعود خان کو امریکہ میں سفیر تعینات کرنے سے متعلق بھارتی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے بارے میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ یہ جھوٹی خبروں، بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کا استعمال کر کے پاکستان اور پاکستان کی نمائندگی کرنے والے لوگوں کو بدنام کرنے کی بھارت کی ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ ہے ۔ترجمان نے کہا کہ سفیر مسعود خان ایک انتہائی ماہر سفارت کار ہیں جن کو کثیرالجہتی اور دو طرفہ سفارت کاری میں چالیس سال کا تجربہ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button