بھارت

اتر پردیش: ”پاکستان زندہ باد“ کا نعرہ لگانے پر سات افراد کے خلاف مقدمہ درج

لکھنو 28 فروری کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے ایک عوامی جلسے کے دوران مبینہ طور پر ”پاکستان زندہ باد“ کے نعرے لگانے کے الزام میں سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان افراد کے خلاف اتر پردیش کے ہنڈیا Handiaاسمبلی حلقے میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ہنڈیا کے سرکل افسرڈاکٹر بھیم کمار گوتم نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ایک عوامی جلسے کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے جس میں کچھ لوگ اس طرح کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھے گئے، پولیس نے ان افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ۔ہنڈیا اسمبلی سیٹ سے سماج وادی پارٹی کے امیدوار حکیم لال بند نے سرکل افسرکے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو حکمران جماعت بی جے پی کے لوگوں کی طرف سے ڈب کیے جانے کے بعد جاری کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ انکی جماعت اس ویڈیو کی اپنی سطح پر تحقیقات کر رہی ہے۔ حکیم لال بند نے کہا کہ میرے کسی بھی جلسے میں ایسے نعرے نہیں لگائے گئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button