بھارت
بی جے پی میں پھوٹ پڑ گئی ہے، وزیر اعلیٰ راجستھان
جے پور: بھارتی ریاست راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ بی جے پی میں پھوٹ پڑ گئی ہے اور پارٹی میں بغاوت جلد بڑی شکل اختیار کر سکتی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے دارالحکومت جے پور میں زرعی تحقیقی مرکز میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی عزت اب انکی اپنی پارٹی میں ختم ہو رہی ہے جو ان کیلئے باعث تشویش ہونا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ عوام میں جو مودی کی عزت تھی وہ پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ بھارت متحدہ رہے لیکن اسکے لیے تمام بھارتیوں کو متحد ہونا پڑے گا۔ انہوںنے کہا کہ آج بھارت میں تشدد اور انارکی کا ماحول ہے ، مودی کے دور میں تشدد مسلسل پھیل رہا ہے۔