بھارت

مالدیپ کا ادویات کے لیے بھارت پر انحصار کم کرنے کا اعلان

maldive 12

مالے:مالدیپ اور بھارت کے سفارتی تعلقات میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران مالدیپ کے صدر محمد معزو نے صحت کی دیکھ بھال اور ادویات کے حوالے سے بھارت پر انحصار کم کرنے کا اعلان کیا ہے اور مزید ایسے ممالک کو شامل کیا ہے جہاں ضرورت پڑنے پرشہری سرکاری خرچ پر علاج کرواسکتے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمدمعزو نے مالے میں ایک میڈیا انٹرویو میں بھارت کا ذکر کیے بغیر کہا کہ حکومت مخصوص ممالک پر انحصار کم کرے گی اور اب متحدہ عرب امارات میں بھی علاج کی حمایت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ مالدیپ میں زیادہ تر ادویات اس وقت بھارت سے درآمد کی جاتی ہیں اور حکومت اب امریکہ اور یورپی ممالک سے دوائیں درآمد کرنے کی کوشش کرے گی۔اس سے قبل مالدیپ کے صدر نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ مالدیپ سے15مارچ تک اپنی فوجیں واپس بلا لے۔ صدر محمد معزو کے ایک اعلیٰ معاون نے بتایاکہ اتوار کو مالدیپ میں بھارتی عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کے دوران صدر معزوکے دیرینہ انتخابی وعدے کا احترام کرتے ہوئے فوجی انخلاء کے لئے مارچ کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔معزوکے پبلک پالیسی سیکرٹری عبداللہ ناظم ابراہیم نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر نے یہ مطالبہ دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطحی کمیٹی کے اجلاس میں اٹھایاہے اوریہ تجویز فی الحال زیر غور ہے ۔صدرمعزوستمبر میں بھارتی افواج کو بے دخل کرنے کے انتخابی وعدے کے بعد اقتدار میں آئے تھے۔ بھارت بحر ہند کے اس جزیرہ نما ملک کو اپنے زیر اثر سمجھتا تھا لیکن اس کا رحجان چین کی طرف ہے جو مالدیپ کو سب سے زیادہ قرض دینے والا ملک ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button