مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر جموں ہائی وے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند

جموں03مارچ (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں 270کلومیٹر طویل سرینگر جموں ہائی وے جمعرات کو لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت بندکردی گئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ہائی وے ضلع رام بن میں بانہال کے علاقے چملواس میںتودے گرنے کی وجہ سے بند ہے اور اس وقت تودے ہٹانے کا کام جاری ہے۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ فی الحال شاہراہ پر سفر نہ کریں۔وادی کی طرف جانے والی دیگر شاہراہوں میں مغل روڈ، جو شوپیاں کو پونچھ اور راجوری اضلاع سے ملاتی ہے، پیر کی گلی میں برف باری کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے پہلے ہی بند ہے۔ اس کے علاوہ زوجیلا محور پر برف جمع ہونے کے پیش نظر سرینگر-سونہ مرگ-گمری سڑک بھی گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند ہے ۔ محکمہ ٹریفک کے اہلکار نے بتایا کہ برف باری کے پیش نظر کشتواڑ-سنتھن سڑک بھی گاڑیوں کی آمد رفت کے لئے بند ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button