مقبوضہ جموں و کشمیر

حجاب بھارت کی ثقافت کا ایک جز ہے ، پیس پارٹی

لکھنو18مارچ (کے ایم ایس) بھارت میں پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا ہے کہ حجاب بھارت کی ثقافت کا ایک جز ہے جسکی جمہوریت میں آئینی آزادی حاصل ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈاکٹر ایوب سرجن نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت میں زمانہ قدیم سے خواتین ججاب کا استعمال کرتی آرہی ہیں لیکن جب سے بی جے پی اقتدار میں آئی ہے اس نے ملک کے سب سے بڑے اقلیتی طبقے کے مذہبی معاملات میںمداخلت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی کو ریاستی انتخابات میں کامیابی کے بعد معلوم ہو گیا ہے کہ عوام کو ترقیاتی کام کے برعکس فرقہ وارانہ بنیاد پر زیادہ متاثر کیا جا سکتا ہے لہذا اس نے حجاب کے معاملے کو مزید اچھالنا شروع کر دیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کو معلوم ہے کہ مسلمان حجاب کے ایشو پر مشتعل ہو گا تو اسکا اسے فائدہ ہوگا اور پولر ائزیشن کی سیاست کامیاب ہو گی۔ ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ مذہبی آزادی ہر بھارتی کا آئینی حق ہے اور جمہوریت میں یہ حق کسی سے چھینا نہیں جاسکتا۔انہوںنے کہا کہ مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ جوش نہیں بلکہ ہوش کے ساتھ ان حالات کا مقابلہ کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button