APHC-AJK

حریت رہنمائوں کا شہدائے سوپور کو خراج عقیدت

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ اور زاہد صفی نے سوپور قتل عام کے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنے ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کبھی دبا نہیں سکتا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنمائوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ جنوری کے مہینے میں سوپور، گا ئوکدل سرینگر، ہندواڑہ اور کپواڑہ میں قتل عام کے المناک واقعات کشمیری عوام کو حق خودارادیت کی جائز جدوجہد سے نہیں روک سکے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر مرکز نگاہ بن گیا ہے۔حریت رہنمائوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ قتل عام کے متاثرہ خاندان ابھی تک انصاف سے محروم ہیں جنہیں بھارت کی فسطائی حکومت کی سرپرستی میں بدعنوان نظام قانون انصاف فراہم نہیں کررہا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button