مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر میں پوسٹر چسپاں، 21جنوری کوشہدائے گاﺅ کدل کو خراج عقیدت پیش کرنے کی اپیل
سرینگر 15 جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںآج سرینگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے گئے جن میں شہدائے گاﺅکدل کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 21جنوری کو مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 21جنوری 1990ءکو سرینگر میں پرامن احتجاجی مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کرکے درجنوں بے گناہ شہریوں کو شہید اورسینکڑوں کو زخمی کردیاتھا۔صدائے مظلوم کی طرف سے چسپاں کئے گئے پوسٹروں میںلوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ شہدائے گاﺅکدل کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے21جنوری 2022کو نماز جمعہ کے بعد گاﺅ کدل کے علاقے بسنت باغ میں منعقد ہونے والی دعائیہ مجلس میں شرکت کریں۔ پوسٹروں میں لوگوں پر زوردیا گیا ہے کہ وہ اس دن دیگر مساجد میں بھی دعائیہ مجالس کا اہتمام کریں۔