مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر:کارکن نذیر یتو نے انسداد تجاوزات کی نام نہاد مہم کیخلاف بھوک ہڑتال شروع کردی

 

سرینگر 17 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیری کارکن انجینئر نذیر یتونے قابض بھارتی انتظامیہ کی طرف سے علاقے میں جاری بے دخلی اور مسماری مہم کے خلاف سری نگر کی پریس کالونی میں غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع بڈگام کے علاقے بیرواہ کے رہائشی نذیر یتونے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ وہ اس وقت تک بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے جب تک انسداد تجاوات کی نام نہاد مہم بند نہیں کی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر کے لوگوں کو انتظامیہ کی طرف سے بے انتہا جبر کا سامنا ہے ، دفعہ 370کے خاتمے بعدہم نے بہت کچھ کھودیا ہے ۔ نذیر یتونے کہا کہ وہ ان تمام لوگوں خاطر بھوک ہڑتال کر رہے ہیں جن سے ان کا سب کچھ چھینا جا رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ عام لوگوں کو ہراساں کیے جانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔انہوںنے کہا کہ یہ سیاستدانوں کا کام ہے کہ وہ فوراًان جگہوں پر پہنچنے جہاں بلڈوزر چلتے ہیں اور بلڈوزر کے آگے اپنی جانیں قربان کر یں۔
یاد رہے کہ مقوضہ جموںوکشمیر میں انتظامیہ نے انسداد تجاوزات کی نام نہاد مہم کی آڑ میں لوگوں کی زمینوں ، مکانات اور دیگر املاک کی ضبطی اور مسماری کا مذموم سلسلہ شروع کررکھا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button