مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: آتشزدگی کے واقعات میں 5 رہائشی مکان، شیڈ خاکستر

download (1)سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سرینگر کے علاقے حبہ کدل میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں دومنزلہ رہائشی مکان اور ایک شیڈ خاکستر ہو گیا ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ حبہ کدل کے چنکرال محلہ میں پیش آیا۔ فائر فائٹرز نے فوری طورپر موقع پر پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیکر اس حوالے سے رپورٹ درج کر لی ہے۔
دریں اثنا ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میںآتشزدگی کے ایک واقعے میںچار رہائشی مکان نذر آتش ہو گئے۔واقعے میں کچھ مویشیوں کے بھی ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button