بھارت

نواب ملک کی گرفتاری سیاسی بنیادوں پر کی گئی ہے: شرد پوار

نئی دہلی 06 مارچ (کے ایم ایس) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کے رکن نواب ملک کی داو¿د ابراہیم کیس میںگرفتاری سیاسی بنیادوں پرکی گئی ہے۔
شرد پوار نے ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ان کی پارٹی کے کسی بھی کارکن کو داو¿د سے جوڑتی ہے۔انہوں نے کہاکہ نواب ملک کی گرفتاری سیاسی بنیادوںپر کی گئی ہے اور ان کو داو¿د سے صرف اس لیے جوڑا جا رہا ہے کہ وہ ایک مسلمان ہے۔بھارتی ریاست مہاراشٹر کی حکومت میں بطوروزیر شامل نواب ملک کو بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کے ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا ہے۔ اس معاملے پر نواب ملک کے استعفیٰ کے حوالے سے بی جے پی کے مسلسل مطالبے کے بارے میں ایک سوال پراین سی پی کے سربراہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو یہ بتانا چاہئے کہ جب ان کے وزیر نارائن رانے کو گرفتار کیا گیا تو استعفیٰ کیوں نہیں دیا؟

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button