مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر میں پوسٹر چسپاں ، لوگوں کو ہندو توا قوتوں سے دور رہنے کی اپیل

WhatsApp Image 2022-03-06 at 3.20.43 PMسرینگر06 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میںسرینگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن میں لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ ہندو توا قوتوں اور انکے حاشیہ برداروں سے دور رہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ پوسٹر” سٹوڈنٹس اینڈ یوتھ فورم“ او ر دیگر کی طرف سے دیواروں او ر کھمبوں پر چسپاں کے گئے ہیں ۔پوسٹروں میں تحریر ہے کہ ہندو توا والوں اور انکے حاشیہ برداروں کی حمایت کشمیر کاز کے ساتھ غداری کے مترادف ہے ۔سوشل میڈیاپوسٹوں کے ذریعے بھی لوگوں کو ہندو تو ا قوتوں کے مذموم منصوبوں سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button