مقبوضہ جموں و کشمیر

کولگام : سڑک حادثے میں 4بھارتی فوجی زخمی

Accidentسرینگر:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں گاڑی الٹنے سے 4 بھارتی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ حادثہ ضلع کے علاقے دیوسر میں اس وقت پیش آیاجب دیو سر سے پہلو جانیوالی9راشٹریہ رائفلز کی ایک گاڑی کولگام میں ایک پٹرول پمپ کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ۔حادثے میں گاڑی پر سوار 4اہلکار زخمی ہو گئے ۔ زخمی اہلکاروں کوعلاج معالجے کیلئے9راشٹریہ رائفلز ہیڈ کوراٹرز کیمپ منتقل کردیاگیا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button