مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستان کا کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا

اسلام آباد 27 جنوری (کے ایم ایس)پاکستان نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے ہر ممکن حمایت جاری رکھنے کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے جنہوں نے بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا کہ جب مقبوضہ جموں وکشمیر اور دنیا بھر میں کشمیری 26 جنوری کو بھارت کے ظلم و ستم کے خلاف یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں تو پاکستان کی حکومت اور عوام انکے حق خود ارادیت کیلئے اپنی آواز بلند کرنے کے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ بھارتی قابض فورسز نے مقبوضہ علاقے میں سات دہائیوں سے زائد عرصے سے جاری فوجی محاصرے کو گزشتہ چند دنوں میں مزید تیز کر دیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت کی طرف سے یوم جمہوریہ کے موقع پر بیگناہ کشمیریوں کو بھارتی پرچم لہرانے پر مجبور کرنا اپنے منظم اور وسیع پیمانے پر جبر کو چھپانے کی ایک مایوس کن کوشش کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فورسز مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، ماورائے عدالت قتل، بلا جواز گرفتاریوں، بنیادی آزادیوں کی معطلی اور عصمت دری کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے مختلف مواقع پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو بھارتی قابض افواج کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف جرائم کے ثبوت پیش کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو چاہیے کہ وہ ظلم و ستم پر بھارت کا محاسبہ کرے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت اپنے ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت کے استعمال کیلئے مزید کسی تاخیر کے بغیر اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button