مقبوضہ جموں و کشمیر

دنیامقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری جرائم کے لیے بھارت کو جوابدہ بنائے: پاکستان

اسلام آباد 08 مارچ (کے ایم ایس)پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں اس کے فوجیوں کی طرف سے جاری سنگین جرائم کے لئے جوابدہ ٹھہرائے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ہم مقبوضہ جموں وکشمیر کی مظلوم خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں خواتین سات دہائیوں سے زائد عرصے سے جنسی تشدد، عصمت دری اور توہین آمیز سلوک سمیت انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں برداشت کر رہی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ان جرائم کو اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر اور اقوام متحدہ کے مختلف خصوصی نمائندوںنے دستاویزی شکل دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button