مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی پولیس کا کٹھوعہ میں مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال

جموں:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بھارتی پولیس نے اسمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلاف احتجاج کرنے والے کشمیریوں کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کاوحشیانہ استعمال کیاہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کئی خواتین سمیت کشمیریوں نےکٹھوعہ قصبے میں ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر جمع ہوکر اسمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلاف احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج سمیت طاقت کااستعمال کیااور 5 مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button