مقبوضہ جموں و کشمیر

یاسین ملک کی خرابی صحت نے کشمیریوں کو فکر و تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، ورلڈ کشمیر ایویئرنس فورم

واشنگٹن 28 جولائی (کے ایم ایس)”ورلڈ کشمیر اویئرنیس فورم“ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی گرتی ہوئی صحت کی خبروں نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر اور دنیا بھر میں ان کے خیر خواہوں کو فکر و تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فورم نے ایک بیان میں کہا کہ اذیتوں اور مناسب طبی سہولیات کی عدم فراہمی سے یاسین ملک کی صحت انتہائی گرچکی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ دنیا بھر کے کشمیریوں کو شدیدخدشہ ہے کہ بھارتی حکام تمام مزاحمتی رہنماﺅں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو مسلسل نظر بند اور طبی و دیگر بنیادی سہولیات سے محروم رکھ کر آہستہ آہستہ موت کے منہ میں دھکیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور عالمی ادارے کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق Michelle Bachelet, سے اپیل کی کہ وہ یاسین ملک سمیت دیگر اسیر کشمیری رہنماﺅں کے ساتھ بھارتی جیلوںمیں ہونے والے نارواسلوک کا نوٹس لیں اور انکی رہائی کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔ یاسین ملک 22جولائی سے غیر معینہ مدت کیلئے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ ہفتے کے روز تہاڑ جیل میں ان کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں دہلی کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button