مقبوضہ جموں و کشمیر

برطانوی حکومت پر بھارت کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی روکنے پر زور

لندن 09 مارچ (کے ایم ایس) برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے وزیر اعظم بورس جانسن پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کو جموں وکشمیر پر اپنا قبضہ ختم کرانے اور علاقے میں اپنے غیر انسانی اقدامات کو روکنے پر مجبور کریں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے متعد د ارکان نے 10 ڈاو¿ننگ سٹریٹ میں تحریک کشمیر برطانیہ کے رہنماﺅں کے ہمراہ وزیراعظم بورس جانسن کے نام ایک عرضداشت جمع کرائی جس میں ان کی حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں خواتین کے حقوق کی خلاف ورزیوں سمیت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آواز اٹھائیں۔برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور عام لوگوں کی دستخط شدہ عرضداشت میں مختلف غیر سرکاری بین الاقوامی اداروں کی طرف سے کشمیری خواتین پر بھارتی قابض فوجیوں کے تشدد پر تیار کی گئی رپورٹیں بھی شامل ہیں ۔ عرضداشت میں بورس حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ بھارت کی طرف سے کشمیریوں کی نسل کشی کو روکنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔برطانوی ارکان پارلیمنٹ میں فضل خان، Liam Byrne، عمران حسین،Paul Blomfield, Gill Furniss ، محمد یاسین، خالد محمود، طاہر علی اور یاسمین قریشی شامل تھے ۔
تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے اس موقع پر کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں تعینات دس لاکھ بھارتی فورسز اہلکار انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فوجی کشمیری خواتین کی بے حرمتی اور بڑے پیمانے پر تشدد میں ملوث ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کشمیری خواتین کی بے حرمتی کو ایک جنگی ہتھیار کے طورپر استعمال کر رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button