مقبوضہ جموں و کشمیر
کرگل میں 3.6 شدت کا زلزلہ
لداخ 08 اپریل (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جمعرات کی شام لداخ کے ضلع کرگل میں 3.6 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر تھی اور اسکا مرکز کرگل کے شمال مغرب میں 82 کلومیٹر دور تھا۔