مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت چینی فوجیوں کا استقبال اوراپنے لوگوں کے خلاف طاقت کا استعمال کرتی ہے: محبوبہ مفتی

 

mehbooba

سرینگر 04 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہاہے کہ مودی حکومت نے بھارت میں چینی فوجیوں کا استقبال کیا جبکہ اپنے لوگوںکے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی اتر پردیش حکومت کی طرف سے پرینکا گاندھی سمیت اپوزیشن رہنماﺅں کو جنہوں نے مقتول کسانوں کے اہلخانہ سے ملنے کی کوشش کی ،گرفتار کرنے کے اقدام پر ردعمل دے رہی تھیں۔ اترپردیش میں بی جے پی کے وزیر مملکت برائے امور داخلہ اجے مشرا ٹینی ، ان کے بیٹے ، ان کے چچا اور دیگر نے اپنی گاڑیوں سے کم از کم آٹھ کسانوں کو کچل ڈالا۔محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ جہاں بھی انسانی حقوق اور عزت کو پامال کیا جاتا ہے وہاں دفعہ 144 کا اطلاق مودی حکومت کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت اپنے لوگوں کے خلاف طاقت کا استعمال کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں دکھاتی لیکن چینی فوجیوں کو کھلی باہوں سے خوش آمدید کہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ 2019 سے اب تک جموں و کشمیر میں جاری ظلم کا موازنہ کوئی نہیں کرسکتا لیکن فرق واضح ہے۔انہوں نے کہا جو کچھ جموں و کشمیر میں شروع ہوا تھا اس پر افسوسناک بے حسی دکھائی گئی اور اب یہ پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے،ہم کب بولیں گے؟

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button