مقبوضہ جموں و کشمیر

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جموں میں 25روہنگیا مسلمانوں کی گرفتاری کی مذمت

amnesty

جموں02اپریل(کے ایم ایس) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں 25روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں کو گرفتارکرنے کی مذمت کی ہے اور اس اقدام کو انسانی حقوق کی ذمہ داریوں سے بھارت کی غفلت اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے کم از کم 25 روہنگیا مسلمانوں کو گرفتارکرکے ہیرا نگرجموں کے حراستی مرکز بھیج دیا گیاہے۔ایمنسٹی انڈیانے ایک ٹویٹ میں کہاکہ ان کی گرفتاری 22مارچ 2022کو روہنگیا پناہ گزین حسینہ بیگم کی غیر قانونی ملک بدری کے بعد ہوئی ہے۔انسانی حقوق کے بہت سے گروپوں نے روہنگیا پناہ گزینوں کے حوالے سے بھارت کی بے حسی پر شدید تنقید کی ہے جنہوں نے پرتشدد فوجی کریک ڈان سے بچنے کے لیے میانمار سے فرار ہوکر مختلف ممالک میں پناہ لی ہے۔

 

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button