مقبوضہ جموں و کشمیر
قابض حکام کاپی ڈی پی کو سرینگر میں یوتھ کنونشن منعقد کرنے کی اجازت دینے سے انکار
سرینگر 12 دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کو اتوار کو سرینگرکے علاقے گپکارمیں ان کی رہائش گاہ پر یوتھ کنونشن منعقد کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پی ڈی پی کا یوتھ کنونشن آج صبح 11 بجے محبوبہ مفتی کے فیئر ویو ہاوس گپکار میں ہونا تھا۔سرینگر میں ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی پی کوگپکار میں یوتھ کنونشن منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہے۔