بھارت

تامل ناڈو : وزیر اعلیٰ کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدات


چنائی 11 مارچ (کے ایم ایس) بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے سٹالن( Muthuvel Karunanidhi Stalin)نے انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرے۔
ایم کے سٹالن نے ضلعی کلکٹروں، پولیس اور جنگلات کے افسروں کے تین روزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت ریاست میں امن و امان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔ا نہوں نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ تمل ناڈو میں غیر قانونی سرگرمیوں کی ہرگز اجازت نہ دیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ زمین پر قبضے میں ملوث افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جانی چاہیے ۔چیف منسٹر نے کہا کہ ریاست مکو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے امن و امان کی مناسب صورتحال ناگزیر ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button