بھارت

بھارتی پنجاب :چرچ کی توڑ پھوڑ کے بعد سخت کشیدگی

چندی گڑھ 31 اگست (کے ایم ایس) بھارتی پنجاب کے ضلع ترن تارن میں آج( بدھ) کو اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب شرپسندوں نے تین منزلہ چرچ میں توڑ پھوڑ کی اور مذہبی علامتوں کی توڑ پھوڑ کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شرپسندوں نے سیکورٹی گارڈ کو بندوق کی نوک پر یرغمال بنانے کے بعد پادری کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔ اس ساری بہیمانہ کارروائی کے مناظر سی سی ٹی وی میں محفوظ ہو گئے ۔ ویڈیو میں ایک شخص کو ہتھوڑے سے مذہبی علاموں پر بار بار ضربیں لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والوں نے واقعے کے خلاف ٹھکر پورہ گاو¿ں میں احتجاجی دھرنا دیا اور مجرموں کی گرفتاری اور اقلیتی برادری کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
ایک شرپسند گروہ نے دوروز قبل امرتسر کے گاو¿ں دادوانہ میں بھی عیسائی مشنریوں کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب میں خلل ڈالا تھا۔
سیاسی تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ ہندوتوا کے غنڈے مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کے کہنے پر مذکوہ عمل کر سکتے ہیں تاکہ سکھ برادری کو عیسائی دنیا میں خاص طور پر امریکہ، کینیڈا اور یورپ میں بدنام کیا جا سکے جہاں انہیں خالصتان ریفرنڈم کے لیے اچھی حمایت حاصل ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button