بھارت

کرناٹک: مسلمان طالبات کا سالانہ امتحانات سے محروم ہونے کا خدشہ

ؓبنگلورو 24 فروری (کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک کی مسلمان طالبات جو بغیر حجاب کے امتحانات میں شرکت کے لیے تیار نہیں ہیں کے سالانہ امتحانات سے محروم ہونے کا خدشہ ہے۔
کرناٹک ہائی کورٹ نے ایک عبوری حکم دے رکھا ہے جس کے تحت طالبات کو کلاس رومز کے اندر حجاب پہننے کی اجازت نہیں ہے۔ریاست میں دسویں اور بارھویں جماعت کے سالانہ امتحانات اپریل میں ہونگے ۔طلبہ کو امتحانی سلپ جاری کرنا شروع کردی گئی ہیں ۔ خبر رساں ادارے ”ساﺅتھ ایشین وائر“ کی ایک خبر میں کہا گیا کہ حجاب پہننے پر مُصر طالبات امتحانی سلپس لینے سے انکار کر رہی ہیں۔ریاست بھر کے پی یو نیورسٹی کالجوں میں اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے 1 لاکھ 25ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیںجن میں سے تقریبا 84ہزار لڑکیاں ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ حجاب پر اصرار کرنے والی لڑکیوں کی تعداد 1000 کے قریب ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button