خصوصی رپورٹ

بے گناہ نوجوانوں کا قتل بھارتی فوجیوں کا معمول بن چکا ہے: رپورٹ

اسلام آباد13 مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے موت اور تباہی کا بھیانک رقص جاری ہے کیونکہ بے گناہ نوجوانوں کا قتل بھارتی فوجیوں کا معمول بن چکا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز پلوامہ، گاندربل اور ہندواڑہ کے علاقوں میں مزید 4 کشمیری بھارتی گولیوں کا شکاربن گئے اور آج کپواڑہ میں بھارتی فوجیوں نے ایک اورکشمیری کو شہید کردیا جس سے جمعرات سے سفاک فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 8ہوگئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض فوجیوں نے1989 سے اب تک 95ہزار980 سے زائد کشمیریوں کوشہید کیا ہے اوربے گناہ کشمیریوں کا خون گزشتہ سات دہائیوں سے مسلسل بہایاجا رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ہر قتل کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں نئی قوت پیدا کرتا ہے کیونکہ کشمیری عوام اپنے مادر وطن کی آزادی کے لیے جان دینے کے لیے تیار ہیں لیکن وہ کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔ظالم بھارتی فوجی کب تک کشمیریوں کو بے دریغ قتل کرتے رہیں گے؟ کیا وقت نہیں آیا کہ دنیا مقبوضہ جموں وکشمیر میں فسطائی مودی کی بربریت کا نوٹس لے؟رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بے گناہ کشمیریوں کا قتل عالمی برادری کے لیے ایک چیلنج ہے اورمقبوضہ علاقے میں روزانہ قتل و غارت بھارت کے غیر قانونی قبضے کا نتیجہ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button