APHC-AJK

ڈی ایف پی کا سابق صدر آزاد کشمیر ذوالقرنین خان کو خراجِ عقیدت

اسلام آباد:جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی) نے آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر محمد ذوالقرنین خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سیاسی اور عوامی خدمات کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈی ایف پی کے قائم مقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ محمد ذوالقرنین خان کا انتقال آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی اور عوامی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔انہوں نے مرحوم رہنما کی قومی، سیاسی اور عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات اور سیاسی کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
محمود احمد ساغر نے مرحوم کے انتقال پر سوگوار خاندان اورعزیز و اقارب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ان کے اہل خانہ اور عزیزوں کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button